پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کردیا
پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کردیا

کراچی:پاکستانی سائنسدان نے خبردار کیا ہے کہ 26 اپریل سے 10 مئی تک کورونا کے خطرناک اثرات ظاہر ہوں گے، کیوں کہ دنیا بھر میں کورونا ظاہر ہونے کے 50 سے 60 دنوں میں کورونا وائرس کے بد اثرات بہت ہائی لیول کے ظاہر ہوتے ہیں۔

سابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں نوول کورونا وائرس کی وبائیت کے حوالے سے26 اپریل تا10مئی کے15دنوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کو50 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

امریکا سمیت یورپ میں اس وائرس کی تباہ کاریاں 50 سے60 دن کے دوران سامنے آئی تھیں۔ امریکا سمیت دیگر ممالک میں وائرس سے ہونے والی اموات بھی دو سے ڈھائی ماہ کے درمیان سامنے آئی ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کا یہی طرز عمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوول کورونا وائرس دنیا میں 50 سے60 دن تک ہلکے پھلکے انداز میں پھیلا لیکن پھر اس نے اچانک ہی دنیا بھر میں تباہی مچا کر رکھ دی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر نوول کورونا وائرس کا طرزِ عمل سامنے رکھا جائے تو اس کی وبائیت کا چکر (سائیکل) 90 دن تک بنتا ہے۔

پاکستان میں نوول کورونا وائرس کا پہلا کیس26 فروری کو ہوا تھا، جسے اب تک 50 دن ہوچکے ہیں، نوول کورونا وائرس کا طرزِ عمل دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں 26 اپریل سے10 مئی تک کے دو ہفتے اس وائرس کی وبائیت کے حوالے سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

Related Posts