اسلام آباد: پاکستان کرنسی نے ستمبر کے مہینے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا۔
ڈالر کی غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ، سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، انتظامی اقدامات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔
ستمبرکے مہینے میں پاکستانی کرنسی کی کار کردگی بہترین رہی اور روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا۔
سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 130 فیصد سے زائد اضافہ
عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے، ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا۔
یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 20 روز کے بعد امریکی ڈالر اپنی سب سے زیادہ قدر سے 17 روپے سے زائد نیچے آچکا ہے۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔