پاکستانی پروفیسر کا نام دُنیا کے 100 بہترین سائنسدانوں میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی پروفیسر کا نام دُنیا کے 100 بہترین سائنسدانوں میں شامل
پاکستانی پروفیسر کا نام دُنیا کے 100 بہترین سائنسدانوں میں شامل

پاکستانی پروفیسر ذوالفقار علی بھٹہ کو ریسرچ ڈاٹ کام کی جانب سے شائع کردہ دُنیا کے 100 بہترین طبی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر ذوالفقار علی بھٹہ کا تعلق آخا خان یونیورسٹی سے ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پروفیسر ذوالفقار علی بھٹو پاکستان سمیت دیگر کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے ممالک کے واحد سائنسدان ہیں جو 100 بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

این ای ڈی اور ایجوکیشن کمیشن کے تحت ٹیکنالوجی شوکیس کا انعقاد

محققین کی ٹیم نے گوگل اسکالر اور مائیکرو سافٹ اکیڈمک گراف پر دنیا کے 1 لاکھ 66 ہزار 880 سائنسدانوں اور 65 ہزار 743سے زائد پروفائلز کا جائزہ لیا جس کے بعد 100 بہترین سائنسدانوں کا انتخاب ہوا۔ 

اس حوالے سے پروفیسر ذوالفقار بھٹہ کا کہنا ہے کہ یہ درجہ بندی ان نوجوان محققین اور فیکلٹی ممبران کی کامیابیوں کی عکاس ہے جنہوں نے غریب معاشروں میں انتہائی پسماندہ خواتین اور بچوں کے ہمراہ میرے ساتھ کام کیا۔

سینئر سائنسدان پروفیسر ذوالفقار علی بھٹہ کو ان کی کامیابی پر آغا خان یونیورسٹی کے صدر سلیمان شہاب الدین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیق نے نہ صرف ان ممالک کی بلکہ عالمی زندگی کو بھی تبدیل کیا ہے۔ 

Related Posts