پاکستانی کوہ پیما سعد منور کا تاریخ ساز کارنامہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8,848 میٹر) کو شمالی جانب سے سر کر کے نیا تاریخ ساز کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

سعد منور کی آفیشل فیس بک پیج پر اس کارنامے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا گیا کہ “سعد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔”

یہ تاریخی کامیابی اس لیے بھی منفرد ہے کہ شمالی رخ، جو کہ تبّت (چین) کی طرف سے چڑھائی کا راستہ ہے، تکنیکی اعتبار سے زیادہ مشکل، سخت موسمی حالات اور کم آکسیجن کے باعث کوہ پیماؤں کے لیے بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی دو دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر بلند و بالا پہاڑوں کی دنیا میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔

جمعہ کی رات، پاکستان کی معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وہ دنیا کی 8,000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 12 کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

Related Posts