پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری الپائن کلب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا ہے۔عبدالجوشی 13رکنی ایورسٹ ایکسپیڈیشن ٹیم کا حصہ تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Joshi (@abdul_joshi_official)

 خیال رہے کہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Joshi (@abdul_joshi_official)

عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی بن گئے جبکہ وہ رواں سال دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرادیا

یاد رہے کہ عبدالجوشی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ شمشال سے ہے۔

Related Posts