بھارتی ڈاکٹر نایاب بیماری میں مبتلا پاکستانی بچی کیلئے مسیحا بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پیچیدہ اور نایاب بیماری میں مبتلا پاکستانی لڑکی کے لیے ایک بھارتی ڈاکٹر مسیحا بن گیا۔

بھارتی اخبارانڈیا ٹائمز کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ افشین گل کو  Atlantoaxial rotatory dislocationنامی بیماری لاحق تھی جو دنیا کی نایاب ترین بیماریوں میں سے ایک ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہوسکتا ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے افشین گل کی گردن 90 ڈگری پر گھومی ہوئی تھی۔ افشین کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 10ماہ کی تھی۔ اس کی بڑی بہن نے اسے اٹھا رکھا تھا، جس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر وہ گر گئی اور اس کی گردن 90ڈگری تک گھوم گئی۔

افشین کے والدین پاکستان میں اس کا علاج کراتے رہے تاہم اس کا مرض سنگین تر ہوتا چلا گیا۔ اس بیماری کی وجہ سے افشین کو دماغی فالج بھی ہو گیا۔

اب بھارت کے ریڑھ کی ہڈی کی پیچیدہ سرجری کے ماہر ڈاکٹر راج گوپالن کرشنن افشین گل کے لیے مسیحا بن کر آئے ہیں اور اس کا مفت آپریشن کرکے اسے نئی زندگی دے دی ہے۔

آپریشن کے 4 ماہ بعد افشین کی گردن بہت حد تک ٹھیک ہو چکی ہے۔ تاہم ڈاکٹر راج گوپالن اب بھی ہر ہفتے اسکائپ کے ذریعے افشین کا چیک اپ کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر راج کا کہنا تھا کہ افشین کی حالت بہت سنجیدہ تھی اور اگر اب بھی اس کا علاج نہ ہوتا تو اس کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔

Related Posts