نیو یارک، ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی لوک گلوکارہ مائی ڈھائی جلوہ گر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائی ڈھائی
(فوٹو: آن لائن)

امریکی شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی لوک گلوکارہ مائی ڈھائی جلوہ گر ہوئی ہیں جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوک گلوکارہ مائی ڈھائی پاکستان میں صوبہ سندھ اور سندھ میں تھرپارکر کے خشک و بنجر صحرا سے تعلق رکھتی ہیں۔ 80 سال سے زائد العمر مائی ڈھائی نے کوک اسٹوڈیو میں گیت گا کر عوامی سطح پر خاص پذیرائی حاصل کی۔

تھر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ مائی ڈھائی نے ڈھاٹکی اور مارواڑی زبان میں گیت گا کر پاکستان بھر میں بہت مقبولیت اور  شہرت حاصل کی۔ مائی ڈھائی ایک چھوٹے سے گھر میں رہتی ہیں اور بے حد سادگی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرتی ہیں۔

تھر کے علاقے عمر کوٹ میں ہر چھوٹا بڑا بچہ مائی ڈھائی کے گھر سے خوب واقف ہے۔ مائی ڈھائی کے گھر کے باہر کوئی سائن بورڈ یا اشتہار آویزاں نہیں اور اپنے علاقے کی ایک چھوٹی سی گلی میں ان کے گھر تک وہاں کے باسی آپ کو چھوڑ دیتے ہیں۔

آج سے 8سال قبل مائی ڈھائی نے کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ کدی آؤ نی گا کر خوب شہرت سمیٹی۔ آج یوٹیوب پر اس گیت کے 2کروڑ 10 لاکھ ویوز مکمل ہوچکے ہیں۔ مائی ڈھائی کی تصویر ٹائمز اسکوائر بھی دکھائی گئی۔

Related Posts