پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani, Bollywood stars felicitate Muslims on Eid

لاہور :پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  کورونا وائرس اور طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ زندگی چلتے رہنے کا نام ہے، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ عید مبارک

اداکار ہمایوں سعید نے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ جس طرح ہم نے رمضان میں اللہ کا ذکر کرتے ہوئے ،اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اور بہتر زندگی کے لئے دعا کرتے ہوئے گزارا ہے ،اسی طرح ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ عید ہمارے لئے خوشیاں لے کر آئے۔

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اس عید کو پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے وقف کیا ہے۔

اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ثمینہ پیرزادہ نے دعا کی ہے کہ نیا چاند امن اور خوشی لائے اور ہم سبھی کے دکھ درد دور ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:کشمیری بھارت کے بجائے پاکستان کیساتھ عید منا رہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

دوسری طرف بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے بھی مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن ، محبت، اخوت، ہم آہنگی اور سلامتی کیلئے دعا کی ہے۔

Related Posts