برسبین ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تمام پاکستانی کھلاڑی 240 رنز پر ڈھیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Shafiq, Sarfraz Ahmed were fined in Quaid-e-Azam Trophy

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے تمام بیٹسمین 240 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنرز کی طرف سے بہتر آغاز کے باوجود مڈل آرڈر بیٹسمین انتہائی کم اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آخری کھلاڑی 87ویں اوور کی دوسری بال پر پویلین لوٹے جبکہ پاکستانی ٹیم اسد شفیق کے 76 رنز کی اننگز پر 240 رنز کا کسی قدر مناسب ہندسہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد شان مسعود اور اظہر علی کی محتاط بیٹنگ نے ٹیم کو 75 رنز پر مشتمل مناسب آغاز فراہم کیا۔ 

شان مسعود 97 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی نے 104 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ حارث سہیل صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل 39ویں اوور کی تیسری گیند پر کوئی خاص اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 77 تھا جس کے بعد بابر اعظم بھی زیادہ دیر جم کر کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم نے بھی حارث سہیل کی پیروی کرتے ہوئے صرف 1 ہی رن بنایا اور پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد کے بعد اسد شفیق اور محمد رضوان نے کھیل 143 رنز پر پہنچا دیا۔محمد رضوان 34 گیندوں پر 37 رنز بنا سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی  جبکہ اسد شفیق کے 76 رنز پاکستان کے لیے قیمتی ثابت ہوئے۔ مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کی طرف سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں جبکہ پیٹ کمنز نے 3 اور جوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  وہ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی بار  کھیل پیش کر رہے ہیں جبکہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی عمر صرف 16 سال ہے۔ نسیم شاہ 15 فروری 2003ء کو پیدا ہوئے جبکہ ان سے قبل پاکستان کے کھلاڑی عاقب جاوید نے 17 سال 160 دن کی عمر میں میلبرن میں ٹیسٹ کرکٹ کا ڈیبیو کیاتھا۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ آسٹریلیا میں پہلی بار کھیل پیش کرنے والے کمسن ترین کھلاڑی

Related Posts