پاکستان کسی بھی علاقائی تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا ،شاہ محمودقریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan won't become party in any conflict: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے دے گا اور نہ ہی کسی تنازعہ کا فریق بنے گا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارت کاری دفاع کی پہلی لائن ہے اور پاکستان کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے اپنے بنیادی مقصد پر قائم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی علاقائی تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا اور تمام علاقائی تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہیں اور اس خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے بات چیت ہی قابل عمل آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے اور اپنے تمام پڑوسی ممالک بشمول ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

بھارتی جارحیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی زیرقیادت فاشسٹ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات نے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق کردیا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کی افواج نے گذشتہ سال فروری میں ہندوستان کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا۔

مزید پڑھیں:انٹراافغان مذاکرات کے امکانات اب بھی روشن ہیں، ڈاکٹر جمیل احمد خان

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ نئی دہلی میں ہونے والی تشدد نے بی جے پی حکومت کے مسلمانوں اور ہندوتوا کے نظریے کو بری طرح سے بے نقاب کردیا ہے۔

دوحہ میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے وزیر اعظم عمران خان کے طویل عرصے سے جاری عزم کو درست ثابت کیا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور صرف سیاسی مذاکرات سے ہی جنگ سے متاثرہ ملک میں امن کو فروغ مل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد نے سکھ یاتریوں کو اپنے مذہبی مقدس مقام پر جانے کی اجازت دینے کے لئے کرتار پور راہداری کھولی تھی اور اس امن اقدام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

Related Posts