پاکستان ویمن ٹیم 6 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ویمن ٹیم 6 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
پاکستان ویمن ٹیم 6 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 6 ملکی فرینڈلی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

سعودی عرب میں 18 سے 30 ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی جس میں پاکستان اور میزبان سعودی عرب کے علاوہ ملائشیا، لاوس، لبنان اور بھوٹان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹیم کو پہلے جمعے کی شام ہی روانہ ہونا تھا لیکن ائیرلائن کی جانب سے فلائٹ شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا اور پی ایف ایف کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے قومی فٹبالرز جمعے کو ائیرپورٹ سے واپس آگئے تھے۔

ایونٹ کیلئے پی ایف ایف نے گزشتہ روز 22 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا، قومی اسکواڈ سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ہفتے کی شام لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوا۔

ایونٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستان ویمن ٹیم میں گول کیپرز میں نیشا اشرف، رومیسا خان اور مافیہ پروین، ڈیفینڈرز میں ملیکہ، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، نزالیہ صدیقی، نورین بیگ اور سارا خان کو شامل کیا گیا ہے۔

فارورڈز میں صنوبر عبدالستار، زہمینہ ملک، ذولفیا نذیر، عالیہ صادق، انمول ہیرا، سوہا ہیرانی اور اسرا خان ٹیم میں شامل ہیں۔

مڈ فیلڈ کیلئے کپتان ماریہ خان، علیحہ علاؤالدین،کائنات بخاری، رامین فرید، ماروی بیگ اور علیزہ صابر شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم طائف میں ہونیوالے ایونٹ میں پہلا میچ 21 ستمبر کو ملائیشیا اور دوسرا میچ 24 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:نسیم شاہ کی انجری کا معاملہ، پی سی بی نے کیا کہا؟

پاکستان گروپ میں ٹاپ ٹو پوزیشن پر آنے کی صورت میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گا، ورنہ پانچویں پوزیشن کیلئے دوسرے گروپ پر تیسرے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

Related Posts