نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز پہلے ہی ہار چکی ہے۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کو پہلے راولپنڈی اور پھر ملتان اسٹیڈیم میں شکست دے دی، آج میچ ہارنے کی صورت میں وائٹ واش کا خدشہ ہے۔
پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے۔ رضوان
شہرِ قائد میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم اور انگلنیڈ کے کپتانوں کے مابین ٹاس ہوا جو بابر اعظم نے جیت لیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان 2 میچز ہار گیا، تیسرے میں بھی شکست دے دیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری توجہ نتیجے پر نہیں، پروسس پر ہے ہم ضرور چاہیں گے کہ پاکستان کو 3 صفر سے شکست دیں۔
انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں، ہم اپنے اوپر پریشر نہیں لیتے، ہم اپنے گیم کو انجوائے کرتے ہیں اور آج ہم نے جو پریکٹس کی اس کا مقصد صرف انجوائے کرنا تھا۔