کراچی: پاکستان نے سنگاپور کیخلاف تین میچوں کی جونیئر گرلز نیٹ بال سیریز میں دو میچوں میں فتوحات حاصل کرکے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سنگاپور کے اسپورٹس ہب میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کی جونیئر گرلز ٹیم نے میزبان ٹیم کو 35-15 سے شکست دی۔
کرسٹیانو رونالڈو کو کن ناموں سے مخاطب کیا جاتا ہے؟
قبل ازیں انہوں نے اپنا پہلا میچ 35-20 کے اسکور سے جیتا تھا جبکہ سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم میں درجِ ذیل کھلاڑی شامل ہیں، لائبہ ذوالفقار، نشا سلطان، اقرا شفیق، امیمہ انیب، مقدس فاطمہ، حمنہ، الویرا کاشف، سیدہ فاطمہ، صغریٰ گردیزی، زینب، مومل اور ایمن جبکہ فاطمہ انصاری ٹیم کی کوچ ہیں۔