پاکستان نے امارات ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں گولڈ میڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan wins gold medal at UAE World Stamp Exhibition

دبئی:پاکستان نے دبئی ایکسپو2020 میں منعقد ہونے والی ٹکٹوں کی عالمی نمائش میں گولڈ میڈل حاصل کرلیاہے۔

”افغانستان ٹائیگر ہیڈز“ کے عنوان سے امارات2022 ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں پاکستان کے معروف تاجر اور فلاٹیلسٹ، سابق چیئرمین کراچی چیمبر کی ڈپلومیٹک سب کمیٹی، سابق چیئرمین پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن محمد عارف بالاگام والا نے افغانستان کے بارے میں اپنے ٹکٹ کلیکشن کی وسیع رینج پیش کی جسے حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا۔

”افغانستان ٹائیگر ہیڈز“ امارات2022 ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں 27ملکوں سے 170 کلیکشن رکھے گئے جس میں پاکستانی تاجر، فلاٹیلسٹ عارف بالاگام والا کے ٹکٹ کلیکشن کو گولڈ میڈل کا حق دار قرار دیا گیا۔

عارف بالاگام والا نے پہلا انعام جیتنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔دبئی ایکسپو میں ٹکٹوں کی عالمی نمائش میں پہلا انعام واقعی پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو کیلئے کم و بیش 4 اعشاریہ 3 مربع کلومیٹر (1 اعشاریہ 7 مربع میل) کا صحرائی رقبہ مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:منتخب، منظم اور متحد تنظیمیں ہی تاجروں کی اصل طاقت ہیں،عتیق میر

کورونا وائرس کے بعد سے دبئی ایکسپو کو دنیا کا سب سے بڑا کاروباری میلہ قرار دیا جارہا ہے جہاں آرٹس اور ثقافت، ٹیکنالوجی اور تعمیراتی شعبہ جات کے بینر تلے کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔

کورونا کے باعث سیر و سیاحت اور ایک ملک سے دیگر ممالک میں آمدورفت پر عائد پابندیوں کے باعث دبئی ایکسپو کے متعدد میلے آن لائن اسٹریمنگ پر دستیاب ہوں گے۔

Related Posts