پاکستان نے چھ سال کے عرصے کے بعد ایشین جونیئر اسکواش انڈر 13 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
چین کے شہر ڈالیان میں آج کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے اپنے ہم وطن احمد خلیل کو 9/11, 11/8, 6/11, 11/3, 11/9. کے اسکور سے شکست دی۔
پاکستان نے 2016 کے بعد پہلی بار ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی انڈر 13 کیٹیگری میں ٹائٹل جیتا ہے، جب اسد اللہ نے ٹرافی اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں:اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا
پاکستان نے ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ بھی تین تمغوں کے ساتھ اختتام پذیر کی۔ نعمان خان اور احمد ریان خلیل دونوں نے گولڈ اور سلور میڈل جیتنے کے لیے انڈر 13 کی کیٹیگری کا فائنل کھیلا۔