کشمیر میں بھارت کے ظلم وجبر اور غیر قانونی قبضے کو بے نقاب کرتے رہیں گے، منیر اکرم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan will not ‘rest or relent’ until Kashmiris attain freedom: Munir Akram

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول اور بھارت کے غیرقانونی قبضے سےآزادی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، کشمیرمیں بھارت کے ظلم وجبر اور غیرقانونی قبضے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

نیویارک میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کشمیر پاکستان ک شہ رگ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔پاکستانی قوم ہمیشہ بھارتی جارحیت اور دباؤ کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

منیراکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حقوق کی پرزور وکالت کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور دنیا کو باور کرایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں حق خود ارادیت کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ 1948 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں اس بات کو واضح کیا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ریاست کے عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔

Related Posts