پنج شیر میں مداخلت کا الزام، سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی پاکستان کو دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan will face consequences of its actions in Afghanistan: Ahmadinejad

تہران: پنج شیر میں طالبان اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی ختم ہونے کے بعد پاکستان پر الزامات میں تیزی آگئی، سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بھی پاکستان کو دھمکی دیدی۔

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ پاکستانی افسران براہ راست پنج شیر کی جنگ میں شامل ہوئے،پاکستان جان لےکہ افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ جلد ہی پھیلے گا اور پاکستان اس کی گرفت میں آئے گا۔ جن ممالک نے اس سازش کو سپورٹ اور ڈیزائن کیا انھیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

واضح رہے کہ آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے آج ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اور پاکستان 2025ء میں بھارت کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ 6ستمبر کو پنج شیر پر فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پہلے ہماری کوشش تھی کہ افغانستان میں مذاکرات سے امن آئے تاہم جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان، کس طالبان رہنما کو کون سا عہدہ دیا گیا؟

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے کہا کہ جب مذاکرات اور جرگوں سے بات آگے بڑھ گئی تو پنج شیر میں طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ کئی جگہوں سے اسلحہ لے کر پنج شیر میں ہی رکھا گیا تھا۔

گفتگو کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنج شیر میں فتح حاصل ہوگئی ہے، عوام پریشان نہ ہوں، ہم عام معافی کا اعلان کر رہے ہیں۔ اب معاملہ نئی حکومت کی طرف جائے گا۔ طالبان کا مقصد پر امن افغانستان ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتے تھے پنج شیر میں لڑائی نہ ہو، جنگ نہ کی جائے تاہم مزاحمت کرنا مجبوری بن گیا۔ تمام لوگوں کے ساتھ بلا امتیاز مساوی سلوک کریں گے۔ کسی کو تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Posts