انتونیو گوتریس کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دے دیا، پاکستان کاخیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داسو حملے میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
داسو حملے میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ (ایف او) کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق متنازع قرار دینے خیرمقدم کرتا ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ بیان بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر سامنے آیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے بیان کو سراہتا ہے، کیونکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیرقانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا۔

نئی دہلی کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ اسٹیفن دوجارک کا بیان اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے کے اس دعوے کی تردید کرتا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ وادی کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

Related Posts