پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا: ورلڈکپ میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، افغانستان سے شکست نے قومی ٹیم کے ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ تاہم گرین شرٹس کے پاس جنوبی افریقا کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست کو شرمناک قرار دے دیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

میگا ایونٹ میں گرین شرٹس 5 میچز میں سے محض 2 میں کامیابی سمیٹ کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں جبکہ مسلسل 3 شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے برعکس جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں سے ایک ہے جس کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ جنوبی افریقانے سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیموں کو بڑے مارجن سے ہرایا ہے۔ افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Related Posts