ویمنز ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنز ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا
ویمنز ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا

ماؤنٹ منگنوئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پوجا واستراکار نے 67 رنز بنا کر بھاری بھرکم ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی اور مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم 7 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ

بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا نے 52، دپتی شرما نے 40 جبکہ سنیہ رانا نے 53 رنز بنائے۔ مقررہ 50 اوورز میں بھارت نے 244 رنز بنائے جبکہ 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی نشرہ سندھو نے 10 اوورز میں 36 رنز دے کر 2 بھارتی کرکٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ندا ڈار نے 45 رنز دے کر 2و کٹیں لیں۔ انعم امین، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 1،1 وکٹ لی۔

قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ٹاس جیتنے پر ہم پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دینے والے تھے۔ بھارتی کپتان متھالی راج کا کہنا تھا کہ ہم بیٹنگ کیلئے اچھی پچ کا فائدہ اٹھائیں گے۔ 

Related Posts