پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کےساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ ‏دینے کا خواہشمند ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات ‏میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‏

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور انسداد کورونا مہم میں تعاون ‏کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمعززمہمان سے گفتگو کرتے ‏ہوئے کہاکہ پاکستان برطانیہ کےعالمی اورعلاقائی معاملات میں متوازن کردار کی بڑی قدر کرتا ہے ۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان یکساں مؤقف کے مطابق باہمی تعلقات کو اسٹرٹیجک صلاحیت کی ‏بنیاد پرآگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان کرسچن ٹرنر نے خطےمیں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی ‏کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا ابھی اعادہ ‏کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ مزید 18 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

Related Posts