کوالالمپور:ویمنز سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
کوالالمپور میں بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ سیریز میں ایک پوائنٹ حاصل کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔
کنرارا اوول میں کھیلے جانے والے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنرز ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دونوں بیٹرز کے درمیان 96 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی جو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ شراکت ہے۔ ناہیدہ خان نے 55 اور جویریہ خان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں