اظہرعلی کی آواز میں ’’دل دل پاکستان‘‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کپتان اظہر علی ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ان کے ساتھ شان مسعود اور دیگر لوگ بھی کپتان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دراصل ٹیم گراؤنڈ میں جانے کا انتظار کررہی تھی اور کپتان اظہر علی نے اس دوران ’’دل دل پاکستان‘‘ گاکر سب لوگوں کو محظوظ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہر علی کی آواز میں ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ، پھر بھی سنچری مکمل

راجا عثمان ظہیر نے کہا یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔ایک صارف نے غصہ کرتے ہوئے کہا لوگ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے باہر بارش اور ٹھنڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ بندہ گانا گارہا ہے، تھوڑی سی تو شرم کرلو۔حسنین کشمیری نامی صارف ’’دل دل پاکستان‘‘ سن کر جذباتی ہوگئے اور جنید جمشید کو یاد کرنے لگے۔