خطے میں استحکام کیلئے پاک ترک تعاون مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطے میں استحکام کیلئے پاک ترک تعاون مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف
خطے میں استحکام کیلئے پاک ترک تعاون مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے۔ پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے موقع پر سپہ سالار نے ترک وزیر دفاع، ترکی کے کمانڈر جنرل سٹاف اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر ترکی کوششوں کو سراہا۔جبکہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے ہونے والی ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی آذر بائیجان کے صدر اور وزیرِ دفاع سے ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

Related Posts