پاکستان اور ترکی کامشترکہ مفاد کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan, Turkey agree to stay in contact on all issues

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی نے آج مشترکہ مفاد کے تمام امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاملہ وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے مابین ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔

وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے متعدد اہم امور پر بات چیت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر کو آیاصوفیہ کودوبارہ کھولنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم عمران نے زور دے کر کہاکہ پاک ترکی اسٹریٹجک تعلقات کو باہمی اعتماد ، افہام و تفہیم اور قریبی تعاون سے مزید مضبوط بنائینگے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے ترکی کی مستقل حمایت کی دل سے قدر کرتا ہے جس کی ترک صدر نے فروری 2020 میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران تصدیق کی۔

وزیراعظم نے ترک صدر کو پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت کی پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکمت عملی خاص طور پر زندگیاں بچانے اور روزگارکو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر نے کورونا کے پیش نظر دواء کی تیاری کے لئے پاکستان اور ترکی کے ملکرکام کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی کی پالیسیاں خطے میں کشیدگی مزید بڑھا سکتی ہیں،شاہ محمود قریشی

Related Posts