پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ آخری میچ پیر کے روز اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کوہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر افغانستان کو 93 رنز کا آسان ہدف دیا۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف اسکواڈ میں شامل کر لیا

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے مطلوبہ رنز 17.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔

Related Posts