امریکی ٹیرف سے پاکستانی برآمدات متأثر، 70کروڑ ڈالر تک نقصان کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ٹیرف
(Image: Profit by Pakistan)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کیے گئے امریکی ٹیرف سے پاکستانی برآمدات متأثر ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات کو 70 کروڑ ڈالر تک کے نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبارات میں شائع رپورٹ کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی ساختہ مصنوعات پر لگائے گئے 29 فیصد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو 50 سے 70 کروڑ ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر میں تشویش نے جنم لیا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ٹیرف میں کمی کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ یورپی یونین نے جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کے نتیجے میں دنیا بھر میں بے یقینی کی فضا پیدا ہونے کے باعث امریکی مارکیٹس سمیت مختلف مارکیٹس میں کساد بازاری کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان سمیت ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

حال ہی میں امریکی صدر نے  چین، کینیڈا، جاپان، یوکرین اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ملک امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کریں گے،، ہم ان پر جوابی ٹیرف لگائیں گے۔ ٹیرف ختم کرنے کیلئے واحد راستہ یہی ہے کہ کمپنیاں امریکا میں اپنی مصنوعات تیار کریں۔

Related Posts