پاکستان کا چاول کی ایکسپورٹ سے 1سال میں 3 ارب ڈالرز کمانے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان چاول کی برآمد سے 1 سال میں 3ارب ڈالرز کمانے کا منصوبہ تیار کرچکا ہے جس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چاول کی ایکسپورٹ سے 1 سال میں اربوں ڈالرز کے فائدے کی توقع ہے۔ 2 بڑے ممالک میکسیکو اور روس نے پاکستان کو اپنی منڈیوں میں چاول برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

رواں برس رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 50 لاکھ ٹن چاول کی برآمد سے 3 ارب ڈالرز کا زرِ مبادلہ کمانے کی تیاری کر لی۔ چیئرمین ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام کا کہنا ہے کہ فیصلے سے قبل رائس پراسیسنگ پلانٹس کی جانچ پڑتال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا بھی 90 ہزار ٹن چاول پاکستان سے خرید چکا ہے۔ فلپائن میں بھی ہمارے چاول کی مانگ ہے۔ مافیاز کے خلاف آپریشن درست سمت میں ایسی کوشش ہے جو معیشت کو فروغ دے رہی ہے۔

قبل ازیں بھارت نے چاول برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔ مودی حکومت چاول کی پیداوار سے پہلے مقامی ضروریات پوری کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بھارت کی پابندی بھی پاکستانی چاول کی طلب بڑھنے کی اہم وجہ ہے۔ 

Related Posts