راولپنڈی: پاکستان نےاپنی دفاعی قوت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغا م میں بتایاکہ شاہین ون 650 کلو میٹر تک ہر قسم کےوار ہیڈزلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے، جبکہ میزائل تجربے کے دوران مختلف اہداف حاصل کیے گئے۔
Pakistan successfully conducted training launch of SSBM
Shaheen-1 capable of delivering all types of warheads upto range of 650 KMs. Launch was aimed at testing operational readiness of Army Strategic Forces Command (ASFC) ensuring Pakistan’s credible minimum deterrence. pic.twitter.com/xXynslmjLt— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019