پاکستان اقوامِ متحدہ میں توہینِ رسالت کے خلاف قرارداد منظور کرانے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اقوامِ متحدہ میں توہینِ رسالت کے خلاف قرارداد منظور کرانے میں کامیاب
پاکستان اقوامِ متحدہ میں توہینِ رسالت کے خلاف قرارداد منظور کرانے میں کامیاب

اسلام آباد: پاکستان عالمی ادارے اقوامِ متحدہ میں اسلاموفوبیا اور توہینِ رسالت کے خلاف قرارداد منظور کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے جس پر وفاقی وزیر علی زیدی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ ہم وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی لائی ہوئی قرارداد کو منظور کیا ہے جس میں مقدس مذہبی علامات کی عزت و احترام کو ضروری قرار دیتے ہوئے رسول اکرم ﷺ کی توہین کو قابلِ مذمت قرار دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اسلام مخالف سرگرمیوں (اسلاموفوبیا) کے خلاف عالمی دن منانے کی منظوری دی جائے۔ 

 وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 30 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے ورچؤل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جان بوجھ کر اشتعال انگیزی پھیلانے اور اسلام کے خلاف نفرت کے اظہار کی مذمت کیلئے اسلامو فوبیا کا عالمی دن منایا جائے جس کی منظوری اقوامِ متحدہ کو دینی چاہئے۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی منظوری دے

Related Posts