پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے خلاف بنگالی پروپیگنڈا نمائش رکوا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے خلاف بنگلہ دیش کی پروپیگنڈا نمائش رکوا دی۔

تیس مارچ کو بنگلہ دیشی اور بھارتی اخباروں نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ نام نہاد نسل کشی پر اقوام متحدہ میں تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے مستقل مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھایا، نتیجتاً بنگلہ دیشی مشن کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے نمائش کی تصاویر ڈیلیٹ کرنی پڑی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نمائش کی کسی طور سے اقوام متحدہ سے توثیق نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھارتی عدلیہ کیلئے مثال بن گیا

30 مارچ کو بنگلہ دیشی اور بھارتی اخباروں نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ نام نہاد بنگلہ دیشی نسل کشی پر اقوام متحدہ میں تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے، اس موقع پر پاکستان کے مستقل مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھایا پاکستانی مشن کے اہلکاروں نے موقف پیش کیا کہ یہ تصویری نمائش غیر قانونی ہے کیونکہ یہ ایسی جگہ پر کی جا رہی ہے جہاں اقوام متحدہ کے قواعد لاگو ہوتے ہیں۔

پاکستانی مشن کے اہلکاروں نے اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے قواعد ایک ملک کو دوسرے ملک کے خلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتے، اقوام متحدہ کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ تصویری نمائش متنازعہ ہے۔

پاکستانی مستقل سفیر منیر اکرم نے معاملہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے سامنے بھی پیش کیا نتیجتا بنگلہ دیشی مشن کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے نمائش کی تصاویر ڈیلیٹ کرنی پڑیں۔

اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ نمائش کی کسی طور سے اقوام متحدہ سے توثیق نہ ہو۔

Related Posts