پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ، سرمایہ کاروں کو نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ، سرمایہ کاروں کو نقصان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ، سرمایہ کاروں کو نقصان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید 70پیسے بڑھ گئی۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ) کے دن حصص کے خریداروں کے مقابلے میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 299 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار ہزار 682 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کو 45ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے سے ہچکچا رہے ہیں۔

انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے اضافے سے 153 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔آج کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اضافے سے 154 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ تین کاروباری دنوں میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 30 پیسے پہلے ہی بڑھ چکی ہے۔

Related Posts