اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔

کے ایس ای100انڈیکس کی 42ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس 1027.06پوائنٹس کی کمی سے41296.24پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔

90.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن نسبت کی17.42فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔

ایران امریکہ کشیدگی کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کادباؤ رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41206پوائنٹس کی نچلی سطح پر جاپہنچا بعد میں 90پوائنٹس کی ریکوری آئی لیکن مارکیٹ مندی کی گرداب سے نہ نکل سکی ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1027.06پوائنٹس کی کمی سے41296.24پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 465.66پوائنٹس کی کمی سے 19009.10پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 628.48پوائنٹس کی کمی سے29145.52پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ

گزشتہ روز مجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ325میں کمی اور6میں استحکام رہا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 78کھرب 47ارب 16 کروڑ86لاکھ روپے ہوگیا ۔

پیرکو 26کروڑ66لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 5کروڑ62لاکھ شیئرز کم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت39.95 ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر839روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص 9.99روپے کے اضافے سے399.99روپے ہوگئی ۔

رفحان میظ اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب165روپے اور150روپے کی کمی ہوئی جس سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7255روپے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت7650روپے ہوگئی ۔

نمایاں  کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز، بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاک،،فوجی فوڈز،آزگارڈ نائن،اینگرو پولیمر،پاک الیکٹران ،پی ایس او اور میپل لیف کے شیئرز نمایاں رہے ۔

Related Posts