اسٹاک مارکیٹ میں 281پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 281.70 پوائنٹس کی مندی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 281.70 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 281.70 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران 100 انڈیکس 46348.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر کی فروخت پر ترجیح دی گئی۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.6 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 612 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری مسلسل جاری ہے، امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 281.70 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 172 روپے93 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گورنراسٹیٹ بینک کی سعودی مرکزی بینک اور بینک انڈونیشیا کے گورنروں سے ملاقات

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں دالر 1روپے 20پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ رواں مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18روپے 50پیسے مہنگا ہوگیا

Related Posts