پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روزکاروبار حصص میں تیزی رہی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔

کاروبار حصص میں تیزی کے سبب ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40400کی نفسیاتی سطح کو بھی عبور کرگیا لیکن ٹیلی کام،پاور اور سیمنٹ سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے سبب 544پوائنٹس کی تیزی تک پہنچنے والی مارکیٹ 283پوائنٹس تک محدود رہ گئی۔

100 انڈیکس 39900،40000اور 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبا ر کا آغازمثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں نے ٹیلی کام، سیمنٹ، پاور،کمیونیکیشن،بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے دوران40426پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچا۔

تاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 283.34پوائنٹس کی تیزی سے40166.12پوائنٹس پرپہنچ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس126.85پوائنٹس بڑھ کر17424.56پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس260.16پوائنٹس بڑھ کر 28073.68پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس477.10پوائنٹس کے اضافے سے64310.12 پوائنٹس ہو گیا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 63ارب77کروڑ34لاکھ 20ہزار317روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب32ارب10کروڑ39ہزار432روپے تک پہنچ گیا۔

جمعرات کو مارکیٹ میں 82کروڑ68لاکھ8ہزار981 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو مارکیٹ میں 50کروڑ19لاکھ45ہزار551شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

Related Posts