پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت23ارب سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت23ارب سے تجاوز کرگئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت23ارب سے تجاوز کرگئی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

54.34فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب74کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 18.04فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کی وجہ تیز ی رہی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42627پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کے رجحان کی وجہ سے 42500اور42600کی نفسیاتی حد یں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس128.92 پوائنٹس کے اضافے سے29770.58 پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس58.32پوائنٹس کے اضافے سے17730.15پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 167میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 77کھرب51ارب43کروڑ61لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب75ارب18کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts