پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز (جمعرات) کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس101.81 پوائنٹس کے اضافے سے 42305.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

48.5فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 12ارب19کروڑ85لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 7.80فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازمیں سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کی وجہ ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس42119پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی آگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 42439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس101.81 پوائنٹس کے اضافے سے 42305.84پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس66.49 پوائنٹس کے اضافے سے29641.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 19.43پوائنٹس کی کمی سے 17671.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے194کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 190میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب39ارب23کروڑ76لاکھ روپے سے بڑھ کر 77کھرب51ارب43کروڑ61لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts