پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،327.67پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا
ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے  38122.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔

63.11 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69 ارب 40 کروڑ2 لاکھ روپے بڑھ گئے ۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 53.25فیصدکم رہا۔

روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،اورمنگل کوجاری رہنے والی مندی کے اثرات ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھے گئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37671.39پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیاجو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں چین کی 10 سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدہ طے پا گیا

کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38122.72 پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 131.50پوائنٹس کے اضافے سے17523.17پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس140.77پوائنٹس کے اضافے سے 61361.57پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس257.23پوائنٹس کے اضافے سے 27062.69پوائنٹس پربندہوا ۔

مجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں69ارب 40کروڑ2لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73 کھرب1 ارب41 کروڑ72لاکھ روپے ہوگئی۔

بدھ کو مجموعی طور پر22 کروڑ84لاکھ19ہزارشیئرزکا کاروبارہواجومنگل کی نسبت 26کروڑ2لاکھ81ہزار شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت116روپے اضافے سے2490روپے اور سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 38روپے اضافے سے798ہزارروپے پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ

نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت345روپے کمی سے6900روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 69.99روپے کمی سے1980روپے ہوگئی ۔

نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز، میپل لیف, پاک الیکٹران ،ٹی آر جی پاکستان ،بینک آف پنجاب،اتفاق آئرن ،انٹر اسٹیل اور فوجی فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے ۔

Related Posts