پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

stock exchange

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کے بادل چھائے رہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 300 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج صبح کاروبار کا آغاز مندی سے شروع ہوا اور ایک وقت میں مارکیٹ 44 ہزار 198 پوائنٹس پر دیکھی گئی۔ تاہم دوسرے سیشن کے دوران مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے آیا اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 44 ہزار 610 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں آج 266 ملین شیئر کا کاروبار ہوا جبکہ گذشتہ روز 313 ملین حصص کا کاروبار ہوا تھا۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں حصص کے کاروبار کے دوران 14 اعشاریہ 38 بلین شیئر کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ روز 17 اعشاریہ 43 بلین کے سودے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا تھا اور کے ایس ای100انڈیکس 44500پوائنٹس سے گھٹ کر 44400پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts