پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو 95ارب کا فائدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو 95ارب کا فائدہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو 95ارب کا فائدہ

کراچی :عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس کے اضافے سے 39800پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں95ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجس کی وجہ سے سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے کے قریب آگیا مارکیٹ میں69فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی دن کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،فوڈز اور بینکنگ سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا ۔

جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39300،39400،39500،39600،39700اور39800 پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 613.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39258.44پوائنٹس سے بڑھ کر 39871.61پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس250.44پوائنٹس کے اضافے سے17070.0پوائنٹس سے بڑھ کر 17320.46پوائنٹس پر بند ہوا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27559.26پوائنٹس سے بڑھ کر 27896.15پوائنٹس پر آگیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 95ارب94کروڑ29لاکھ 6ہزاور81روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب94ارب 27کروڑ60لاکھ 91ہزار523روپے سے بڑھ کر 73کھرب90ارب 21کروڑ89لاکھ 97ہزار604روپے ہو گیا ۔

پیر کو مارکیٹ میں 25ارب روپے مالیت کے 53کروڑ93لاکھ 15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعرات کو 17ارب روپے مالیت کے 36کروڑ87لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 412کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،110میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts