پی ایس ایکس 100انڈیکس 183.93پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 721.37پر بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس 100انڈیکس 183.93پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 721.37پر بند
پی ایس ایکس 100انڈیکس 183.93پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 721.37پر بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیرمتوقع طور پر 100 انڈیکس میں 183.93 پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں طویل چھٹیوں کے بعد کاروبار ہفتے کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں تنگ رینج میں چلا گیا۔

دن کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہوگئی اور 100 انڈیکس 168.37 نیچے آگیا جو دوپہر تک مزید گرتا ہوا 246.55 پر پہنچ گیا تاکہ دن کے اختتام کے قریب سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریدی پر 100 انڈیکس 183.92 کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 721.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 342.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 75 ہزار 984.71 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای تمام حصص کے انڈیکس میں 139.15 پوائنٹس کی کمی سے 32 ہزار 246.94 پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر سارے دن میں 440.24 ملین کے حصص کا کاروبار ریکارڈ کیاگیا۔ اوسطاً ٹریڈ ویلیو بھی 16 پی سی کی کمی کے بعد 165.5 ملین ڈالر سے 139.0 ملین ڈالر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں نیشنل سیونگ سینٹر کے ملازمین کا احتجاج، 374 برانچز میں کام بند

Related Posts