پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی: پاکستان کے مثبت معاشی اعشاریوں اور وزیر اعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز حجم ایک ارب شیئرز سے زائد رہا۔

آج بھی کاروباری روز (جمعہ) کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست کاروبار کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران کاروباری حجم ایک ارب شیئرزسے زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کے روز ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو بھی ملا، ایک موقع پر انڈیکس 47246.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور سٹاک مارکیٹ میں 335.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 47126.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پربند ہوا۔ 3 اگست 2017ء کومارکیٹ 47 ہزارکی سطح پر بند ہوئی تھی۔

آج پورے کاروباری روز (جمعہ) کے دوران کاروبار میں 0.72 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، جبکہ 22 کروڑ 36لاکھ 96 ہزار 244 ولیم کا کاروبار ہوا۔جس کے باعث سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اُٹھے۔

Related Posts