پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46580.34پوائنٹس پر بند ہوا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46580.34پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46580.34پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ48.71فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 43ارب71کروڑ92لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت32.51 فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں جوش وخروش دیکھنے میں آیاجس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46643.85پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی46600 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 190.43پوائنٹس کے اضافے سے19398.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.89پوائنٹس کے اضافے سے32167.97پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر429کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ202میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب83ارب39کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر84کھرب27ارب11کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts