پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 40540.70 پوائنٹس پر بند ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس40540.70پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس40540.70پوائنٹس پر بند ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروباری اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہنے کے بعد محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس26.03پوائنٹس کے اضافے سے40540.70پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب85کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت29.24فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40428پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا۔

تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40746پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس26.03پوائنٹس کے اضافے سے40540.70پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 0.15پوائنٹس کے اضافے سے17056.64پوائنٹس اور40.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28431.52پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گذشتہ روز مجموعی طور پر 379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ199میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب44ارب41کروڑ37لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب49ارب26کروڑ48لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts