پاکستان کو روس سے تیل جی 7 کی مقررہ قیمت پر خریدنا چاہئے۔ امریکا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو روس سے تیل جی 7 کی مقررہ قیمت پر خریدنا چاہئے تاکہ تیل کی مناسب قیمت طے ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے توانائی جیفری پیاٹ نے پاکستان کو جی سیون ممالک بشمول امریکا، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کی مقررہ قیمت پر تیل خریدنے کا مشورہ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرمپ پر تحائف چھپانے کا الزام، احتساب کمیٹی میں رپورٹ جمع

خصوصی انٹرویو کے دوران جیفری پیاٹ نے کہا کہ امریکا تاپی پائپ لائن گیس اور وسط جنوب ایشیا (کاسا) منصوبوں کا حامی ہے۔ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد مزید چیلنجز سامنے آئے تاہم ہم علاقائی روابط کا نظریہ ترک کر رہے ہیں۔

روابط کا نظریہ ترک کرنے کو امریکی توانائی کی سفارتکاری کا اصول قرار دیتے ہوئے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری توانائی نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے دوران روس کو توانائی فراہم کرنے والا قابلِ اعتماد ملک قرار نہیں دیا جاسکتا۔

روس مخالف امریکی پالیسی کے تناظر میں امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری نے کہا کہ روس سے پاکستان سمیت ہر اس ملک کو اہم مضمرات ہیں جس کیلئے توانائی اہمیت رکھنے والا مسئلہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان روس سے مذاکرات کرے گا۔

 

Related Posts