دوسرا ون ڈے: زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو 80 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ون ڈے: زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو 80 رنز سے شکست دیدی
دوسرا ون ڈے: زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو 80 رنز سے شکست دیدی

ہرارے: پاکستان شاہینز کو زمبابوے سلیکٹ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چھ میچوں کی سیریز میں یہ اس کی مسلسل دوسری شکست ہے اس سے قبل وہ پہلا میچ 24 رنز سے ہاری تھی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان شاہینز کے کپتان عمران بٹ نے ٹاس جیت کر زمبابوے سلیکٹ کو پہلے بیٹنگ دی جو 38 اعشاریہ 5 اوورز میں 236 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستان شاہینز 37 اعشارہ 3 اوورز کی بیٹنگ میں 156رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے سلیکٹ کی پانچ وکٹیں عامر جمال اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں صرف 57 رنز پر گرگئی تھیں۔آؤٹ ہونے والوں میں تجربہ کار کریگ ارون اور شان ولیمز بھی شامل تھے دونوں کو عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

اس موقع پر رائن برل اور کلائیو مداندے نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز کا اضافہ کیا۔ یہ شراکت بھی عامر جمال نے مداندے کو 43رنز پر آؤٹ کرکے ختم کی۔عامر جمال نے کپتان ویلنگٹن مازا کادزا اور وکٹر نیاؤنکی کو بھی آؤٹ کردیا۔

پاکستانی ٹیم کو اسوقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب گیارہویں نمبر کے بلے باز بلیسنگ موزارابانی نے صرف چوبیس گیند پر 50 رنز ناٹ آؤٹ کی جارحانہ اننگز کھیل ڈالی جس میں 7چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس جارحانہ نصف سنچری اور آخری وکٹ کی شراکت میں بننے والے67 رنز کے نتیجے میں میزبان ٹیم 236رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

عامر جمال نے اپنی عمدہ بولنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دس اوورز میں 75 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں بہترین بولنگ ہے۔ پچھلے میچ میں انہوں نے 35رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔شاہنواز دھانی نے 36 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان شاہینز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اننگز کی پہلی ہی گیند پر چتارا نے صائم ایوب کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ کامران غلام بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ محمد حریرہ نے33 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔

حسین طلعت کے10 اور حسیب اللہ کے8 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد عمران بٹ اور مبصرخان نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز کا اضافہ کیا۔ عمران بٹ 81گیندوں پر 45رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

مزید پڑھیں:افغان بورڈ نے بھی گرین سگنل دیدیا، پاکستان میں ایشیا کپ کی امید روشن

میزبان ٹیم کی طرف سے بلیسنگ موزاربانی نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے صرف 23 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts