پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کوئکوے: پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف کھیلا گیا پہلا چار روزہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیے 106 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے انیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان عمران بٹ نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز اس میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے دوسری اننگز میں 110 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 47 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اسطرح انہوں نے میچ میں 157رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کیں۔

چار روزہ میچ کے آخری دن میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 157 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اوپنر جوئے لارڈ گمبی پندرہ چوکوں کی مدد سے 115 رنز بناکر مہران ممتاز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

زمبابوے اے کی ٹیم اپنے لوئر آرڈر بیٹسمینوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں دوسری اننگز میں 104اعشاریہ 4اوورز کی بیٹنگ میں 401 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

برینڈن ماووتا41 اور فراز اکرم 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تناکا چیوانگا نے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے58 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

مہران ممتاز کی چھ وکٹوں کے علاوہ محمد علی اور میرحمزہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز کی دوسری اننگز میں کپتان عمران بٹ اور عمیریوسف نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز کا اضافہ کیا۔

عمیر یوسف دو چوکوں کی مدد سے33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کامران غلام 2رنز بنا پائے جس کے بعد عمران بٹ اور نائب کپتان حسین طلعت نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

عمران بٹ54 گیندوں پر 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ حسین طلعت نے ایک چھکے کی مدد سے11 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:فاٹا نے انٹر ریجن انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان شاہینز اور زمبابوے اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ 10 مئی سے کھیلا جائے گا۔

Related Posts