پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےپراہم پیش رفت سامنےآئی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان منصوبےکےترمیمی معاہدےپردستخط ہوگئے۔
انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےمعاہدے پرترمیمی دستخط کردیےگئے،اب پائپ لائن کی تعمیرمکمل نہ کرنےپرپاکستان کوکوئی جرمانہ ادانہیں کرناپڑےگا،معاہدےکےتحت ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا۔
معاہدےکےتحت دونوں ممالک مل کر منصوبے کی تکمیل کے لیے قابل عمل حل نکالیں گے اورپاکستان 2024تک آئی پی پائپ لائن تعمیر کر سکے گا جس کے بعد پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔
آئی پی گیس پائپ لائن سے پاکستان 2024 سے2049 تک گیس حاصل کرسکے گا،پاکستان نے امریکی پابندیوں کی وجہ سےمعاہدےپرعمل نہیں کیاتھاجبکہ ایران کی جانب سے بھی گیس پائپ لائن کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیاگیا۔