وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ روس اور پاکستان اگلے سال مارچ میں ایک تجرباتی مال گاڑی سروس شروع کریں گے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دے گی۔
سما نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی روس کے ساتھ شراکت داری قومی مفادات کے تحت ہے اور یہ کسی بھی خارجی دباؤ سے متاثر نہیں ہو رہی۔
اویس لغاری نے کہاکہ ہمارا تعلق روس کے ساتھ پاکستان کے فائدے کے لیے ہے نہ کہ کسی کی ہدایت پر۔ انہوں نے پاکستان روس تعلقات کو مشرقی اور مغربی تعلقات کے تناظر میں دیکھنے کے نظریے کو مسترد کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان باہمی فائدے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے کھلا ہے۔
دنیا کا سب سے مہنگا کرسمس ٹری، قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
اویس لغاری نے مزید کہاکہ “روس اور چین دونوں مختلف شعبوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں جس سے ملک کے ترقیاتی مقاصد کو مزید تقویت مل رہی ہے۔”
پاکستان اور روس تجرباتی مال گاڑی سروس کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روابط، تجارت اور مواقع کو بڑھایا جا سکے، جو باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔