ممکنہ تابکاری موادضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد ہے، پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممکنہ تابکاری موادضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد ہے، پاکستان
ممکنہ تابکاری موادضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے مندرہ بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی بارے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کومستردکردیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اسے خلاف حقیقت،بے بنیاد، مضحکہ خیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کوبدنام اوربین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چال بازی کاحصہ قراردیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے کراچی کی بندرگاہ سے شنگھائی جانے والے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے مندرہ بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے”ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی“ بارے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کونوٹ کیاہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بتایا کہ اس حوالہ سے کراچی نیوکلئیرپاورپلانٹ کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ یہ چین واپس کئے جانیوالے وہ خالی کنٹینرز تھے جسے پہلے کے ٹو اورکے تھری نیوکلئیرپاورپلانٹس کیلئے ایندھن کی فراہمی کیلئے استعمال میں لایا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ کے ٹو اورکے تھری نیوکلئیرپاورپلانٹس میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کے تحت ایندھن کا استعمال کیاجاتا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کے مطابق کنٹینرز خالی تھے اورکارگو کو شیپنگ کی دستاویزات میں بجاطورپر اسے ”غیرخطرناک وغیرمضر“ قراردیا گیاتھا۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی فیک رپورٹس کسٹم سے متعلق ضابطہ جاتی امورکو آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کی طرف موڑنے کی بدنیتی پرمبنی کوشش ہے تاکہ جوہری پروگرام سے متعلق پاکستان کوبدنام کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: عدالتیں کسی ادارے کے دباؤ میں نہیں، مکمل آزاد ہیں، چیف جسٹس

انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی ”ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی“ بارے رپورٹس خلاف حقیقت،بے بنیاد، مضحکہ خیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کوبدنام اوربین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چال بازی ہے۔

Related Posts